اکھیلیش یادو : ووٹر لسٹ میں بڑی ہیرا پھیری
ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر ووٹر لسٹ میں وسیع پیمانے پر ہیرا پھیری کرنے کا الزام لگایا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کی حزب اختلاف کی ایک اہم اور ریاست یوپی کی سابق حکمراں جماعت کے سربراہ اکھلیش یادو نے الیکشن کمیشن کی جاری کردہ ایس آئی آر ڈرافٹ ووٹر لسٹ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت پی ڈی اے برادری کے ووٹ کاٹ کر اپنے ووٹر بڑھانے کی مہم پر کام کر رہی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اکھلیش یادو نے اسی کے ساتھ خبردار کیا ہے کہ سماج وادی پارٹی نے اپنے تمام بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر اور بوتھ گارڈز کو ایک فارمیٹ فراہم کیا ہے جس کے مطابق وہ جعلی اور ڈپلیکیٹ ووٹر بنانے والے ہر بی ایل او کے خلاف ایف آئی آر درج کرائيں گے۔
سماجی وادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاستی الیکشن کمیشن اور مرکزی الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹوں میں کروڑوں کا فرق دیکھا جا رہا ہے-