ہندوستان: 9 دن میں ہاتھی نے 20 لوگوں کو ہلاک کر دیا
-
فائل فوٹو
ہندوستان کی ریاست جھارکنڈ میں ایک جنگلی ہاتھی نے گزشتہ نو دن میں بیس افراد کو ہلاک کر دیا اور حکام اب تک اسے پکڑنے میں ناکام رہے ہیں۔
سحرنیوز/ہندوستان: موصولہ رپورٹ کےمطابق یہ اموات یکم سے نو جنوری کے درمیان جھارکھنڈ کے ایک مغربی ضلع میں ہوئیں جہاں ایشیا کے گھنے جنگلات واقع ہیں۔
ابھی تک ہاتھی کو قابو میں نہیں کیا جا سکا ہے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق علاقے میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ ایک سو سے زائدمحکمۂ جنگلات کے اہلکاروں پر مشتمل ٹیم ہاتھی کی تلاش میں مصروف ہے۔
ہندوستانی حکام کا کہنا ہے کہ ہاتھی رات کے وقت اکثر اپنی جگہ تبدیل کرتا ہے جس سے اس کا پتہ لگانا مشکل ہو رہا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس علاقے میں ایسے واقعات ماضی میں بھی ہوتے رہے ہیں جس کی وجہ حکام اور محققین کے مطابق جنگلات میں کمی اور ہاتھیوں کی گزرگاہوں کے قریب بڑھتی ہوئی انسانی سرگرمیاں ہیں۔