Jan ۱۶, ۲۰۲۶ ۲۰:۲۴ Asia/Tehran
  • مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے بھی الیکشن کمیشن پر لگائے سنگین الزامات

ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن پر الزام لگایا ہے کہ خصوصی نظرثانی کے ذریعے بنگال میں اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کے ووٹ کاٹے جا رہے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست میں جاری خصوصی گہری نظرثانی ایس آئی آر کے عمل پر سخت اعتراض کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف انڈیا پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کولکاتا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل کے ذریعے دانستہ طور پر اقلیتی طبقے کے ووٹروں کے نام فہرست سے خارج کئے جا رہے ہیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

دوسری جانب راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر رہنما اشوک گہلوت نے بھی الزام عائد کیا ہے کہ ریاست میں ووٹر فہرست کی خصوصی گہری نظرثانی کے عمل کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے بڑی تعداد میں فارم سات جمع کرائے گئے ہیں جن کا مقصد کانگریس کی حمایت کرنے والے ووٹروں کے نام فہرست سے حذف کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ عمل جمہوری نظام کے لئے تشویش کا باعث ہے ۔

 

 

ٹیگس