ہندوستان: آسام میں ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر نام خارج
ہندوستان کی ریاست آسام میں قائد حزب اختلاف نے ریاست میں ووٹر لسٹ سے بڑے پیمانے پر نام خارج ہونے پر تشویش ظاہر کی ہے اور الیکشن کمیشن سے مداخلت اور جامع جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق ریاست آسام میں قائد حزب اختلاف دیبب راتا سیکیا نے نازیرا میں بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا اور کہا کہ نازیرا کے ایسے مستقل باشندے، جو سابقہ انتخابات میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر چکے ہیں، ان کے نام بغیر کسی معقول وجہ کے تازہ ووٹر لسٹ میں شامل نہیں کیے گئے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
قائدِ حزبِ اختلاف کا کہنا ہے کہ ناموں کے اخراج کا یہ عمل قانونی طریقہ کار کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ ان کے مطابق متاثرہ افراد میں بڑی تعداد ایسے مقامی اور قدیمی باشندوں کی ہے جو نسلوں سے نازیرا میں مقیم ہیں، حتیٰ کہ بعض خاندان آزادی سے قبل کے زمانے سے وہاں آباد ہیں۔