ہندوستان کو دھچکا ، یورپی یونین کا بعض ہندوستانی اشیا پر برآمدی فوائد روکنے کا فیصلہ
ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان فری ٹریڈ معاہدے پر بات چیت کے آخری مراحل میں یورپی یونین نے جی ایس پی کے فوائد روک کر ہندوستان کو بڑا دھچکا دیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی معاہدہ ان دنوں سرخیوں میں ہے لیکن یورپی یونین نے بعض ہندوستانی اشیاء پر برآمدی فوائد روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام سے یورپی یونین کو ہونے والی زیادہ تر ہندوستانی برآمدات پر محصولات میں بیس فیصد اضافہ ہو جائے گا کیونکہ یورپی یونین نافذ العمل جنرلائزڈ سسٹم آف پرفرنسز (جی ایس پی) کے تحت دی گئی چھوٹ واپس لے رہی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
واضح رہے کہ ہندوستان پر یہ اثر زیادہ دیر تک رہنے والا ہے کیونکہ یورپی یونین کے ساتھ ایف ٹی اے پر دستخط ہوتے ہی جی ایس پی، ایف ٹی اے کی جگہ لے لے گا ، یورپی یونین نے اس سال یکم جنوری سے تقریباً ستاسی فیصد ہندوستانی اشیا پر جی ایس پی ٹیرف کی ترجیحات واپس لے لی ہیں جس سے اب زیادہ تر سامانوں کو پورے ایم ایف این ڈیوٹی ریٹ پر انٹری کرنا ہوگی۔