-
کیا پارلیمنٹ میں امت شاہ کا ’ووٹ چوری‘ پر دیا گیا جواب ان کی گھبراہٹ ظاہر کر رہا تھا؟ راہل- پرینکا نے کی سخت تنقید
Dec ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۳:۰۰لوک سبھا میں ’انتخابی اصلاحات‘ پر بحث آج ختم ہو گئی۔ 2 دنوں تک چلی اس بحث کا جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جواب دے رہے تھے، تو کچھ اپوزیشن لیڈران مایوس کے ساتھ ساتھ ناراض بھی نظر آئے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی بھی ان لیڈران میں شامل ہیں، جو امت شاہ کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں۔ انھوں نے اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ کا ’ووٹ چوری‘ پر دیا گیا جواب ان کی گھبراہٹ ظاہر کر رہا تھا۔ ان کا جواب گھبرایا ہوا، دفاعی جواب ہے۔
-
ہندوستان: آج بابری مسجد انہدام کی 33 ویں برسی، اترپردیش کے کئی اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان
Dec ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۹ہندوستان کی تاریخی بابری مسجد کے انہدام کو آج 33 سال پورے ہوگئے، انہدام کی 33 برسی کے موقع پر ریاست اترپردیش کے کئی اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
-
پوتین دہلی پہنچے ، ایئرپورٹ پر مودی نے خیر مقدم کیا
Dec ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۲روسی صدر ولادیمیر پوتین دو روزہ دورے پر دہلی پہنچ گئے ہیں۔
-
ہندوستان: روپے کی قدر میں ریکارڈ گراوٹ، ڈالر 90 روپے سے بھی مہنگا، حکومت پر کانگریس کی شدید تنقید
Dec ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۳اطلاعات کے مطابق ہندوستانی روپے میں ریکارڈ گراوٹ درج کی گئی ہے اور ایک امریکی دالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گھٹ کر 90 روپے 14 پیسے ہوگئی۔
-
ہندوستان: دہلی کارپوریشن ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو جھٹکا، عآپ نے اپنی ساکھ بچالی، فارورڈ بلاک نے کھاتا کھولا
Dec ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۶دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے 12 وارڈوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔بی جے پی کو 2 سیٹوں کا نقصان، عآپ نے کسی طرح اپنی ساکھ بچالی، کانگریس کو فائدہ۔
-
ہندوستان: موبائل فونز میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ لازمی انسٹالیشن، سیاسی ردعمل میں شدت، پرینکاگندھی نے جاسوسی ایپ بتایا
Dec ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۴:۵۴ہندوستان میں شعبۂ ٹیلی مواصلات کی جانب سے تمام نئے موبائل فونز میں ’سنچار ساتھی‘ ایپ کو لازمی طور پر پری انسٹال کرنے اور اسے ڈلیٹ یا ڈس ایبل نہ کیے جانے کے حکم کے بعد سیاسی ردِعمل مزید شدید ہو گیا ہے۔
-
ہندوستان: سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور دیگر کانگریسی رہنماؤں کے خلاف نیا مقدمہ
Nov ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۰دہلی پولیس نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی شکایت کی بنیاد پر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور دیگر کانگریسی رہنماؤں کے خلاف نیشنل ہیرالڈ معاملے میں ایک نیا کیس درج کیا ہے۔
-
ہندوستان: بی جے پی لیڈر نتن گڈکری نے پھر اپنی ہی پارٹی کو ہدف تنقید بنایا کہا، "وزیروں کی بیویوں کو ٹکٹ دیئے جا رہے ہیں۔"
Nov ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۱:۲۵ہندوستان کے مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سینيئر لیڈر نتن گذکری نے ایک بار پھر اپنی ہی پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ "20-30 سال سے محنت کرنے والے کارکنان کو نظر انداز کرکے وزیروں کی بیویوں کو ٹکٹ دیئے جا رہے ہیں۔"
-
ہندوستان: الیکشن کمیشن سے ہوئی بڑی غلطی، ایس آئی آر کے لیے بی جے پی–آر ایس ایس سے منسلک افراد کی تقرری!
Nov ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۱مدھیہ پردیش میں جاری ایس آئی آر کے دوران بی ایل او معاونین کی فہرست میں بی جے پی اور آر ایس ایس سے جڑے افراد کے نام شامل نکلے۔ کانگریس نے احتجاج کیا تو ضلع مجسٹڑیٹ نے اسے ’غلطی‘ قرار دیتے ہوئے ناموں کو ہٹا دیا۔
-
ہندوستان میں نئی "بابری مسجد" کی تعمیر کا اعلان، سنگ بنیاد 6 دسمبر کو
Nov ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۵:۴۸ہندوستان کی مغربی بنگال ریاست میں ترنمول کانگریس، ٹی ایم سی، کے ایم ایل اے ہمایوں کبیر نے کہا ہے کہ "بابری مسجد" کا سنگ بنیاد 6 دسمبر 2025 کو ضلع مرشد آباد میں رکھا جائے گا۔