ہند امریکا تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i457272-ہند_امریکا_تجارتی_مذاکرات_تعطل_کا_شکار
ہندوستان کی وزیرخزانہ نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں تعطل کی خبر دی ہے
(last modified 2026-10-14T12:20:39+00:00 )
Oct ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • ہند امریکا تجارتی مذاکرات تعطل کا شکار

ہندوستان کی وزیرخزانہ نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں تعطل کی خبر دی ہے

سحرنیوز/ہندوستان: روزنامہ ڈیلی ٹیلیگراف کے مطابق ہندوستان کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ دوجانبہ تجارت کے مذاکرات ایسے مرحلے میں پہنچ کر رک گئے ہیں جس میں پیشرفت بہت مشکل ہے۔

 ڈیلی ٹیلیگراف کے مطابق نرملا سیتا رمن نے کہا ہے کہ مذاکرات کی اس سطح پر دونوں ملکوں کے لئے، فریق مقابل کو زیادہ سہولت دینا یا اس سے زیادہ سہولت لینا، بہت مشکل ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ مذاکرات میں کسی سمجھوتے تک پہنچنا بھی مشکل ہے ۔

یاد رہے کہ ہندوستان اور امریکا  2025 سے دو طرفہ تجارت کے بارے میں مذاکرات کررہے ہیں۔ واشنگٹن تجارتی بیلنس شیٹ میں اپنا خسارہ کم کرنا چاہتا ہے اور نئی دہلی بازار تک بہتر رسائی کی کوشش میں ہے۔

گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ تجارت کے نمائندے جیمیسن گریر(Jamieson Greer) ہندوستان کے وزیرتجارت پیوش گویل سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔

انھوں نے کہا تھا کہ واشنگٹن اور نئی دہلی تجارتی معاہدے سے کافی دور ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel