Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۸:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران میں یورینیم کی افزودگی کا سلسلہ بند نہیں ہو گا: عراقچی

ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار نے کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی ایک دن کے لئے بھی بند نہیں ہو گی-

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے بدھ کو مجلس خبرگان کے اجلاس میں شرکت کی اور ایٹمی مذاکرات اور مشترکہ جامع ایکشن پلان کی وضاحت کی-

سید عباس عراقچی نے مجلس خبرگان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم نے مذاکرات کے دوران یورینیم کی افزودگی بند کرنے کو کہ جو رہبر انقلاب اسلامی کی ریڈ لائنوں کا حصہ ہے، قبول نہیں کیا اور مذاکراتی ٹیم، اسے ایک دن کے لئے بھی روکنے پر تیار نہیں ہوئی-

ایران کے سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا کہ ظالمانہ اقتصادی و مالی پابندیاں اٹھائے جانے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مذاکراتی ٹیم نے ریڈ لائنوں کی پابندی کی ہے چنانچہ میزائلی اور فوجی پابندیاں بھی بتدریج اٹھا لی جائیں گی- ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے سینئر رکن نے پرامن ایٹمی سرگرمیوں پر مزید نگرانی قبول کئے جانے کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا کوئی خفیہ ایٹمی پروگرام نہیں ہے اور اسی وجہ سے ایٹمی صنعت پر مزید نگرانی کی بحث تشویش ناک نہیں ہے-

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کی ایٹمی صنعت پر ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کی مزید نگرانی کے موضوع پر سیکورٹی مسائل کے سلسلے میں ایٹمی توانائی کے ادارے، وزارت انٹیلی جنس، وزارت دفاع اور مسلح افواج سمیت سیکورٹی اداروں سے ہم آہنگی کے بعد مشترکہ جامع ایکشن پلان تیار کیا گیا-

ٹیگس