وزیر خارجہ کے علاقائی دورے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے: منصور حقیقت پور
Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۲۱:۵۰ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے نائب سربراہ منصور حقیقت پور نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ جواد ظریف کے علاقائی دورے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے-
منصور حقیقت پور نے بدھ کے روز ایرانی پارلیمنٹ کی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ویانا ایٹمی معاہدے کے بعد شمالی افریقہ کے دورے پر مبنی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے دوروں کے تیسرے مرحلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کو بحرانوں اور مشکلات و مسائل کا سامنا ہے اور یہ دورے ممالک کے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہوں گے-انہوں نے اسلامی ممالک کے درمیان علاقائی تعاون کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا کہ علاقائی مسائل علاقائی ممالک کے تعاون سے حل ہونے چاہئیں اور علاقے میں بیرونی مداخلت ختم ہونی چاہیے- دریں اثنا ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف شمالی افریقہ کا اپنا تین روزہ دورہ مکمل کر کے تہران واپس لوٹ آئے ہیں-