Sep ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • یوکیا آمانواورجواد ظریف کی تہران میں ملاقات
    یوکیا آمانواورجواد ظریف کی تہران میں ملاقات

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹرجنرل یوکیا آمانو نے تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی ہے-

تہران میں ایران کے دفترخارجہ میں ہونے والی اس ملاقات میں ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے بعض ارکان بھی موجود تھے-
 یوکیا آمانواپنے چارمعاونین کے ساتھ اتوارکی صبح تہران پہنچے ہیں-

 اس سے قبل ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے یوکیا آمانو کے دورہ تہران کے اہداف و مقاصد کے بارے میں ایسوسی ایٹڈ پریس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دورہ ایران اور آئی اے ای اے کے روڈ میپ پر عمل درآمد کے لیے کیا جارہا ہے-

ایسوسی ایٹڈ پریس نے دعوی کیا تھا کہ یوکیا آمانو کے دورہ تہران کا مقصد بقول اس کے ایران کے ایٹمی پروگرام کے فوجی پہلوؤں کے بارے میں تحقیق کے لیے ایران کے ایٹمی سائنس دانوں سے انٹرویو کی اجازت حاصل کرنا ہے-
ایران اورایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے چودہ جولائی کو تہران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی سمجھوتے کے بعد زیادہ تعاون کے لیے ایک روڈ میپ پردستخط کیے تھے-

ٹیگس