Sep ۲۱, ۲۰۱۵ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • تارکین وطن کے بحران کو وجود میں لانے کے اصلی ذمہ دار مغرب و امریکہ ہیں: عدلیہ کے سربراہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے امریکہ اور مغربی ملکوں کو تارکین وطن کا بحران وجود میں آنے کا اصلی ذمہ دار قرار دیا ہے-

ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیۃ اللہ صادق آملی لاریجانی نے پیر کے روز عدلیہ کے اعلی عہدیداروں کے اجلاس میں کہا کہ تارکین وطن کا حالیہ بحران، کہ جس سے یورپی اور مغربی ممالک دوچار ہیں، دہشت گردوں کو دی جانے والی مغربی امداد کا نتیجہ ہے کہ جس کے ذریعے یہ دہشت گرد، اس وقت شام اور عراق میں جارحانہ اقدامات انجام دے رہے ہیں-

عدلیہ کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے تیس سال سے زیادہ عرصے تک افغانستان اور عراق کے دسیوں لاکھ پناہ گزینوں کی میزبانی کی ہے- عدلیہ کے سربراہ نے امید ظاہر کی کہ یورپی ممالک اور امریکہ پناہ گزینوں کو اپنے یہاں جگہ دینے میں تعداد اور گنتی کی بحث میں الجھنے کے بجائے اس بحران کا بنیادی حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے-

آیۃ اللہ آملی لاریجانی نے مقدس دفاع کے ہفتے کی مناسبت سے کہا کہ ایران کی عظیم قوم، رضاکار فورس، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور فوج کی مجاہدت اور کوششوں سے، مقدس دفاع کے برسوں میں ملک کی ترقی کے لئے ایسے بہت سے مواقع وجود میں آئے کہ جن کا تصور نہیں کیا جا سکتا تھا- اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے مسجد الاقصی میں صیہونیوں کے حالیہ جرائم اور وحشیانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کا مقابلہ کئے جانے کا راستہ، وہی اسلامی جمہوریہ ایران کا راستہ ہے کہ علاقے سے اس کینسر کو ختم کرنے کے لئے تمام کوششیں بروئے کار لائی جائیں-

ٹیگس