سیدعباس عراقچی مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعملدرآمد کی نگرانی سےمتعلق کمٹیی کے سربراہ مقرر
Sep ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۷:۱۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے نائب وزیرخارجہ سیدعباس عراقچی کو مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعملدرآمد کی نگرانی سے متعلق کمٹیی کا سربراہ مقررکیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے وزارت خارجہ میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعملدرآمد کی نگرانی سے متعلق ایک کمٹیی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے سیدعباس عراقچی کو اس کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا ہے۔نائب وزیرخارجہ کا عہدہ بھی بدستور سیدعباس عراقچی کے پاس رہے گا۔ مشترکہ جامع ایکشن پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ سید عباس عراقچی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اور نائب وزیرخارجہ حمید بعیدی نژاد کے ہمراہ منگل کے دن نیویارک گئے ہیں۔
مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کا پہلا مشترکہ کمیشن نیویارک میں نائب وزرائے خارجہ کی سطح پرتشکیل دیا جائے گا۔
اس کمیشن کی تشکیل کے وقت کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے چودہ جولائی کو مشترکہ جامع ایکشن پلان پر دستخط کئے تھے۔