Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران، صنعا بم دھماکے کی مذمت
    ایران، صنعا بم دھماکے کی مذمت

ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ایک بیان میں اس اہم نکتے کی طرف اشارہ کیا ہے کہ یمن کے مظلوم عوام کو دہشت گردی اور سعودی جارحیت پر مشتمل دو محاذوں سے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے-
انھوں نے یمن میں تکفیری دہشت گردوں کی سرگرمیاں اور سعودی جارحیت بند کرانے کے لئے عالمی برادری کے فوری اور موثر اقدام کی ضرورت پر تاکید کی- ایران کے دفتر خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے یمنی عوام کی ابتر صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ضرورت پر زور دیا اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ، یمنی عوام کے لئے انسان دوستانہ امداد فوری طور پر روانہ کئے جانے کے حوالے سے حالات کو جلد سے جلد سازگار بنائیں-
واضح رہے کہ صنعا کی مسجد البلیلی میں نماز عیدالاضحی کے دوران ہونے والے خودکش دہشت گردانہ بم دھماکوں میں کم از کم انتیس نمازی شہید اور درجنوں دیگر زخمی ہوئے ہیں- اس سے قبل یمن کے دارالحکومت صنعا کی مساجد میں اس قسم کے ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکوں کی ذمہ داری، داعش تکفیری اور القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں نے قبول کی تھی-

ٹیگس