Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرلیا گیا
    تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرلیا گیا

منی میں رونما ہونے والے المناک حادثے کے بعد تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے ایران نے شدید احتجاج کیا ہے-

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے تہران میں سعودی عرب کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا اور رمی جمرات کے دوران پیش آنے والے واقعے کا ذمہ دار، سعودی حکام کو قرار دیا-
حسین امیر عبداللہیان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ حجاج کرام کی حفاظت کے لئے سعودی حکام کی جانب سے فوری طور پر موثر اقدامات عمل میں لائے جانے کی ضرورت تھی-
انھوں نے کہا کہ سعودی حکام کو چاہئے تھا کہ صورت حال کو کنٹرول کرنے کےلئے فوری طور پر اہم قدم اٹھاتے-
عیدالضحی کے موقع پر سعودی حکام کی لاپرواہی اور بدانتظامات کے نتیجے میں سیکڑوں کی تعداد میں حاجیوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے-
اس سے قبل کرین گرنے کے واقعے میں بھی سیکڑوں افراد جاں بحق و زخمی ہوگئے تھے-
پریس ذرائع نے اس سال سعودی عرب میں حج انتظامیہ کمیٹی کے بد انتظامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ منی میں رمی جمرات کے دوران بھگدڑ مچنے کے واقعے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے جاحیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے-

ٹیگس