Sep ۲۶, ۲۰۱۵ ۰۷:۰۸ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان
    ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نیویارک میں منی سانحے کے حوالے سے سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے منی سانحے کے حوالے سے کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے فوری بعد اس سلسلے میں تشکیل پانے والی خصوصی کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر کہا ہے کہ منی کے سانحے کے بعد طے پایا ہے کہ ریاض میں ایران کے سفیر اور اسی طرح نیویارک میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سعودی حکام سے ملاقات کریں گے۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ زائریں خانہ خدا کی حفاظت کرنے کی ذمہ داری، سعودی حکومت پر عائد ہوتی ہے اور ہمارے لئے یہ بات مکمل طور پر واضح ہے کہ سعودی حج کمیٹی، صحیح انتظامات کرنے کی توانائی نہیں رکھتی۔
انھوں نے کہا کہ ہماری نظر میں اس بات کو ترجیح حاصل ہے کہ سانحے کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے اور سعودی حکام کو چاہئے کہ اس بارے میں متاثرہ حجاج سے متعلق ملکوں کو مکمل تفصیلات فراہم کریں۔
 ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ جن ملکوں کے حجاج، منی حادثے کا شکار ہوئے ہیں انھیں چاہئے کہ متحدہ موقف اختیار کریں۔ جیساکہ ترکی اور انڈونیشیا نے اپنے موقف کا اعلان کیا ہے اور سعودی حکام کو چاہئے کہ اس سلسلے میں جواب دیں۔
حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ اہم مسئلہ جنازوں کے علاوہ علاج و معالجے کے لئے زخمیوں کو فوری طور پرطبی مراکز منتقل کیا جانا ہے اور سعودی حکام کو چاہئے کہ اس سلسلے میں بھی تعاون کریں۔

ٹیگس