ہاشمی رفسنجانی کی منی سانحے کے حقائق سامنے لانے پر تاکید
Oct ۰۴, ۲۰۱۵ ۰۷:۳۸ Asia/Tehran
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے منی سانحے سے متعلق حقائق سامنے لانے پر زوردیا ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران منی میں ہزاروں کی تعداد میں حاجیوں کی شہادت کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ اس سانحے کے بارے میں کچھ ابہامات باقی ہیں جو واضح ہونے چاہئیں-آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے منی جیسے سانحے کی تکرار سے بچنے اور حجاج کرام کے تحفظ کی ضرورت پر تزوردیا - چوبیس ستمبر کو عیدالضحی کے موقع پر سعودی حکام کی نا اہلی کے باعث چار سو پینسٹھ ایرانی حاجیوں سمیت ہزاروں ایرانی حاجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے-