آل سعود کی نابودی کا وقت قریب آگیا ہے۔ آیت اللہ رے شہری
Oct ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کےسابق نمائندے آیت اللہ رے شہری نے بھی کہا ہے کہ آل سعود نے یمن اور منی میں جو ہولناک مظالم ڈھائے ہیں ان کی وجہ سے اب اس کی نابودی کا وقت قریب آگیا ہے
آیت اللہ رے شہری نے جو تہران میں شہدائے منی کے جلوس جنازہ میں شریک تھے آل سعود سے سوال کیا کہ اس نے حج کے انتظام اور منی جیسے حادثے کے تدارک کے لئےکیوں تجربہ کار لوگوں کی تربیت نہیں کی - حج و زیارت کے امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے سابق نمائندے نے کہا کہ سعودی حکام سے سوال یہ ہے کہ انہوں نے حادثہ منی کے بعد زخمیوں کو فوری طورپراورپوری طبی سہولتیں کیوں فراہم نہیں کیں؟آیت اللہ رے شہری نے کہاکہ حادثہ منی کے تعلق سے آل سعود کی کم سے کم ذمہ داری یہ ہے کہ ایران اور دیگر ملکوں کی شرکت سے جو تحقیقاتی ٹیم تشکیل پائےگی اس کے ساتھ تعاون کرے تاکہ سانحہ منی کے علل واسباب کا پتہ لگایا جائے اور مستقبل میں اس طرح کے حادثوں سے بچاجاسکے -
سانحہ منی کے شہدا کےجلوس جنازہ میں شریک دفاعی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیراعلی جنرل رحیم صفوی نے بھی سانحہ منی کے ذمہ داروں کی شناخت کرکے ان پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کیا ہے جنرل یحیی رحیم صفوی نے کہا کہ منی کے حادثے کی قانونی چارہ جوئی کی ضرورت ہے۔