Oct ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین شیخ الاسلام
    بین الاقوامی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین شیخ الاسلام

بین الاقوامی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر نے شام کے عوامی نظام کی حمایت کو ایران کی پالیسی قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین شیخ الاسلام نے تہران سے شائع ہونے والے اخبار اعتماد کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بشار اسد کی حمایت اس لئے کرتا ہے کہ وہ عوام کے منتخب صدر ہیں۔


حسین شیخ الاسلام نے مزید کہا کہ شام کے عوام کی اکثریت بشار اسد کی حمایت کرتی ہے اور وہ بشار اسد کو ہی صدر کے عہدے پر دیکھنا چاہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یورپی حکام شام میں انتخابات اور ریفرینڈم کو اس ملک کے بحران کے حل کے طور پر قبول نہیں کرتے ہیں اور وہ بشار اسد کی برطرفی پر اصرار کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی امور میں اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر حسین شیخ الاسلام نے مزید کہا کہ بشار اسد شام کے اتحاد اور ارضی سالمیت کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں اور وہ شجاعت و بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کے مقابلے میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ حسین شیخ الاسلام کا کہنا تھا کہ ایران اور روس شام کا بحران شروع ہونے کے وقت سے ہی اس بات پر زور دیتے آ رہے ہیں کہ شام کا بحران فوجی طریقوں سے حل نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگس