Oct ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • جرمن وزیر خارجہ کا دورہ ایران
    جرمن وزیر خارجہ کا دورہ ایران

جرمن وزیر خارجہ کل ہفتے کو تہران پہنچیں گے۔

ان کے ہمراہ ایک اعلی سطحی سیاسی وفد بھی تہران آئےگا۔ اس سے قبل جرمنی کے وزیر اقتصاد اور ڈپٹی چانسلر زیگمار گابریل نے تہران کا دورہ کیا تھا۔


جرمن وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ وزیر خارجہ فرانک والتراشتاین مائر کے دورہ تہران کا مقصد دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات کو آگے بڑھانا، ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد اور علاقے کی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال بالخصوص بحران شام جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔


اشتاین مائر تہران میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور صدر جناب حسن روحانی اور اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی سے ملاقات کریں گے۔ جرمن وزیر خارجہ تہران میں میونیخ سکیورٹی کانفرنس کی ابتدائی نشست میں شرکت کریں گے۔ یہ نشست پہلی مرتبہ ایران میں منعقد ہورہی ہے۔


ادھر ماسکو سے ایران کے سفیر نے اطلاع دی ہے کہ روس کے وزیر توانائی اقتصادی مسائل پر ہمہ گیر مذاکرات کرنے کےلئے بدھ کو تہران پہنچنے والے ہیں۔

ٹیگس