Nov ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۱ Asia/Tehran
  • لاہور اور نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل

آج بین الاقوامی ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ ترین شہروں میں بوسنیا کا دارالحکومت سرائیوو پہلے ، پاکستان کا شہر لاہور دوسرے اور ہندوستان کا دارالحکومت نئی دہلی تیسرے نمبر پر ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بوسنیا کا دارالحکومت سرائیوو دو سو بانوے اے کیو آئی کے ساتھ آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے، پاکستان کا شہر لاہور دوسو تیئیس اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور ہندوستان کا دارالحکومت نئی دہلی ایک سو ننانوے اے کیو آئی کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔پاکستان کے شہر پشاور کا اے کیو آئي ایک سو چھیاسی ہے۔اس فہرست میں کراچی کا آٹھواں نمبر پر ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس اکہتر ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف چوبیس گھنٹوں کے دوران کارروائیوں میں نو لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے۔

ٹیگس