Oct ۲۲, ۲۰۱۵ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • حسین امیر عبداللھیان کی کریسٹن بلنٹ کے ساتھ ملاقات
    حسین امیر عبداللھیان کی کریسٹن بلنٹ کے ساتھ ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان اور برطانوی دارالعوام میں خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ کریسٹن بلنٹ نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی مسائل، دہشت گردی اور خطے کے بحرانوں کے سیاسی حل کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دارالعوام میں خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ کریسٹن بلنٹ سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں یمن اور بحرین کے مسائل کے علاوہ لیبیا کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور دہشت گردی سے مقابلے کے ساتھ ساتھ علاقائی بحرانوں کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے کی ضرورت پر بھی تاکید کی گئی۔

حسین امیر عبداللھیان نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں شام کی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ بات چیت کی گئی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورۂ شام کے موقع پر اس ملک کے صدر بشار اسد کو جو تجاویز پیش کی تھیں ان کی مزید وضاحت کی گئی۔

ٹیگس