Oct ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • دہشت گردی کے خلاف امریکی اتحاد لاحاصل ہے : ڈاکٹر لاریجانی
    دہشت گردی کے خلاف امریکی اتحاد لاحاصل ہے : ڈاکٹر لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف امریکی اتحاد کو لاحاصل قرار دیا ہے

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے جمعرات کی رات روس کے شہر سوچی میں جنگ و امن میں الجھے ہوئے معاشرے کے زیرعنوان بارہویں سالانہ کانفرنس سے خطاب کیا-

ڈاکٹر لاریجانی نے کانفرنس سے خطاب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکی اتحاد نے گذشتہ ڈیڑہ برس میں عراق اور شام میں دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے کوئی مفید کام نہیں کیا ہے کہا کہ یہ اتحاد دہشت گردوں کے ساتھ کھیل رہا ہے-

لاریجانی نے داعش کی طاقت کا ایک راز تیل کی فروخت کو قرار دیا اور کہا کہ امریکی اتحاد کے ڈرون طیارے داعش کے ہاتھوں تیل کی فروخت کا عمل دیکھتے ہیں لیکن اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرتے-

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے شام کی تقسیم کو اسٹریٹیجیک غلطی قرار دیا اور کہا کہ روس نے ابھی کچھ دنوں پہلے ہی شام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے لیکن امریکی اتحاد کے مقابلے میں اسے زیادہ کامیابی ملی ہے-

ڈاکٹر لاریجانی نے بعض ممالک کی جانب سے شام کی صورت حال کو خراب بتائے جانے کو ایک قسم کی بدگمانی قرار دیا اور کہا کہ وہ ممالک جہاں گذشتہ اسی برسوں سے کسی طرح کے انتخابات نہیں ہوئے ہیں اور عورتوں کو کار چلانے تک کی اجازت حاصل نہیں ہے، انھیں جمہوریت کے بارے میں اظہار خیال نہیں کرنا چاہئے-

ٹیگس