اگر یورپ نے جنگ شروع کی تو ہم بھی تیار ہیں: روسی صدر
روس کے صدر نے کہا ہے کہ ماسکو یورپ کے ساتھ لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتا لیکن اگر یورپ نے جنگ شروع کی تو ہم بھی تیار ہیں۔
سحرنیوز/دنیا: ریانووستی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے ماسکو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یورپ نے روس سے جنگ کا فیصلہ کیا اور واقعا اس پرعمل کیا تو ممکن ہے بہت جلد ایسی صورت حال پیش آئے کہ ماسکو کسی سے آسانی سے مذاکرات نہ کرے۔
انھوں نے کہا کہ یورپ کے پاس یوکرین کے لئے امن و صلح کا کوئی پروگرام نہیں ہے بلکہ وہ جنگ کا حامی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok
روسی صدر نے کہا کہ یورپی ممالک نے اچانک روس کے ساتھ رابطہ ختم کر لیا کیونکہ انھوں نے روس کو اسٹریٹیجک شکست سے دوچارکرنے کا راستہ اختیار کرلیا ہے۔
صدرپوتین نے اس کے ساتھ ہی یاد دہانی کرائی کہ اگریورپ واقعا میدان جنگ کی صورت حال کی بنیاد پر واپس آنا چاہتا ہے تو ہم انھیں مذاکرات کے عمل کی جانب واپسی کی اجازت دیں گے ۔