Oct ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۹:۲۹ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے وزارائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونی بات چیت
    ایران اور روس کے وزارائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونی بات چیت

ایران اور روس نے مشرق وسطی میں قیام امن کے لئے باہمی مشاورت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاہے۔

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ محمد جواد ظریف اور سرگئی لاؤروف نے سنیچر کو ٹیلیفون پر مشرق کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرئے خارجہ نے مشرق وسطی کو بحرانوں سے نکالنے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لئے باہمی مشاورت اورتعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق روس کے سرگئی لاؤروف نے اس ٹیلیفونی گفتگو میں اپنے ایرانی ہم منصب محمد جواد ظریف کو شام کے بارے میں ویانا میں جمعے کو ہونے والے اجلاس کی تفصیلات اور نتائج سےآگاہ کیا۔

اس رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں شام کے بحران کے حل کے بارے میں ایران کے موقف کی وضاحت کی ۔

انھوں نے کہا کہ شام میں خانہ جنگی اور بحران ختم کرنے کے لئے پیش کی جانے والی وہی راہ حل قابل قبول ہوسکتی ہےجس میں شام کے عوام کی مرضی کو بنیاد قرار دیا جائے۔

ٹیگس