Nov ۰۹, ۲۰۱۵ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • تہران میں متعین سعودی عرب کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔
    تہران میں متعین سعودی عرب کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔

سعودی عرب کی مخاصمانہ کارروائیاں اب بھی جاری ہیں۔ اتوار کی رات اس ملک میں تین ایرانی شہریوں کو موت کی سزا دی گئی۔

سعودی عرب میں تین ایرانی شہریوں کو سزائے موت دیے جانے کے بعد، تہران میں متعین سعودی عرب کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔ وزارت خارجہ میں سماجی امور کے ڈائریکٹر رفیعی، سعودی عرب کے ناظم الامور کو اتوار کو وزارت خارجہ طلب کرکے انہیں سعودی عرب میں تین ایرانی شہریوں کو سزائے موت دیے جانے پر شدید احتجاج سے آگاہ کیا گیا۔

رفیعی نے کہا ایران اور سعودی عرب انیس سو تریسٹھ کے کونسلی حقوق کے کنونشن کے رکن ہیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب کی حکومت آئندہ اسلامی جمہوریہ ایران کے شہریوں کے تعلق سے عالمی حقوق کی خلاف ورزی نہ کرے۔

واضح رہے کونسلی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ اتوار کی رات سعودی عرب میں تین ایرانی شہریوں کو موت کی سزا دیے جانے پرافسوس کا اظہار کیا تھا۔ سعودی عرب میں تین ایرانی شہریوں کو ایک کشتی سے پکڑا گیا تھا جس میں منشیات بھی پائی گئی تھیں۔ ان افراد کو اتوار کے دن سعودی حکومت نے موت کی سزا دے دی۔

ٹیگس