Nov ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • حسین امیر عبداللھیان کی یوسف بن علوی سے ملاقات، اہم مسائل پر تبادلہ خیال
    حسین امیر عبداللھیان کی یوسف بن علوی سے ملاقات، اہم مسائل پر تبادلہ خیال

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور عمان کے وزیر خارجہ سے اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حسین امیر عبداللہیان نے جمعرات کو مسقط میں عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں علاقے کے حالات، بحران شام کی سیاسی راہ حل اور ویانا اجلاس کے نتائج کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ حسین امیر عبداللہیان اور یوسف بن علوی نے ویانا اجلاس دو کے انعقاد کے بارے میں بھی بات چیت کی۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان جمعرات کی صبح بیروت سے مسقط پہنچے۔ وہ بدھ کے روز بیروت پہنچے تھے اور اسپیکر نبیہ بری سمیت لبنان کی بعض اہم شخصیات سے ملاقات اور گفتگو کی۔ حسین امیر عبداللہیان نے بیروت میں ایران کے سفارت خانے میں لبنان میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی ایلچی سکرید کاگ سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔

حسین امیر عبداللہیان نے لبنان کے دورے سے پہلے منگل کو ماسکو میں روس کے نائب وزیر خارجہ اور مشرق وسطی کے لئے روسی صدر کے خصوصی نمائندے میخائل بوگدانوف سے ملاقات کی تھی۔

ٹیگس