Nov ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • ایران  کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر ترکمنستان کے صدر قربان قلی بردی محمد اف کی تاکید
    ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر ترکمنستان کے صدر قربان قلی بردی محمد اف کی تاکید

ترکمنستان کے صدر قربان قلی بردی محمد اف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں فروغ کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

قربان قلی بردی محمد اف نے اتوار کے روز تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کے مذاکرات دوستانہ ماحول میں انجام پائے، کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں فروغ کا خواہاں ہے۔

انہوں نے ایران اور ترکمنستان کی مناسب جغرافیائی اور اقتصادی پوزیشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکمنستان کے ذریعہ دیگر ممالک کو خلیج فارس کے علاقے سے منسلک کیا جاسکتا ہے اور ترکمنستان کے ذریعہ مختلف ممالک، یورپ اور بحرالکاہل سے متصل ہو سکتے ہیں۔

ترکمنستان کے صدر نے کہا کہ ایران اور ترکمنستان کے درمیان تجارتی لین دین میں اضافہ ہو رہا ہے اور آ‎ئندہ دس سال کے دوران اس لین کی شرح کو ساٹھ ارب ڈالر کے برابر تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ نو ماہ کے دوران دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر سے زیادہ کا لین دین ہوا ہے۔

ترکمنستان کے صدر نے دہشت گردی، انتہا پسندی، منشیات اور منظم جرائم کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران اور ترکمنستان کے سنجیدہ عزم کا ذکر کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مسائل میں اتفاق نظر پایا جاتا ہے اور ہدف یہ ہے کہ علاقے اور دنیا میں رفاہ اور امن و استحکام برقرار ہو۔

ٹیگس