Nov ۲۵, ۲۰۱۵ ۰۷:۴۰ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ بولیویا کے صدر ایوو موارلس کی ملاقات
    رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے ساتھ بولیویا کے صدر ایوو موارلس کی ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی نے بولیویا کے صدر کے ساتھ ملاقات میں امریکی پالیسیوں کے مقابلے میں استقامت و پائیداری کے جذبے کی تقویت پر زور دیا ہے-

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سامراجی محاذ کے مقابلے میں بولیویا اور لاطینی امریکہ کے دیگر ملکوں کے عوام کی استقامت کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ لاطینی امریکہ اور دنیا بھر کے نوجوانوں کا تشخص ختم کرنا امریکہ کی خطرناک پالیسیوں کا حصہ ہے-

آپ نے فرمایا کہ ایران دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جس نے امام خمینی (رح) کی مدبرانہ قیادت میں چلنے والی عوامی تحریک کے ذریعے ایران کو امریکہ کے تسلط سے مکمل طور پر باہر نکال لیا اور مشرق و مغرب کی دو امپریلسٹ طاقتوں کے فوجی ، سیکورٹی اور اقتصادی دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا- رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ یہی وجہ ہے کہ دنیا میں جہاں کہیں کوئی سامراجی تسلط کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرتا ہے تو اسلامی جمہوریہ ایران اس کی حمایت کرتا ہے-

بولیویا کے صدر ایوو موارلس نے اس موقع پر کہا کہ بولیویا کے عوام رہبر انقلاب اسلامی کو پوری دنیا کے حریت پسندانہ انقلابات اور خاص طور پر لاطینی امریکہ کے علاقے کے تمام انقلابوں کا رہنما سمجھتے ہیں- انھوں نے کہا کہ بولیویا کے عوام کے لئے آپ کی حیثیت ایک باپ جیسی ہے اور ہمارے عوام نے آپ کے گرانقدر بیانات اور امید افزا ارشادات سے بے انتہا درس حاصل کیا ہے-

ٹیگس