Nov ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  •  ایران کے وزیر خارجہ کی علاقے میں دہشت گردی سے مقابلے میں ترکی کے مزید تعاون پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے علاقے میں دہشت گردی سے مقابلے میں ترکی کے مزید تعاون پر تاکید کی ہے۔

وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعہ کے روز اپنے ترک ہم منصب مولود چاؤش اوغلو کو ایک پیغام ارسال کرکے علاقے اور عالم اسلام کو درپیش اصل چیلنج کے طور پر دہشت گردی سے مقابلے کے سلسلے میں تہران اور انقرہ کے درمیان مزید تعاون اور صلاح و مشورے پر زور دیا ہے۔ محمد جواد ظریف نے اس پیغام میں چاؤش اوغلو کو دوبارہ ترکی کا وزیر خارجہ بنائے جانے پر مبارک باد بھی پیش کی ہے اور اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ شام میں روسی لڑاکا طیارے کی سرنگونی کی وجہ سے ترکی اور روس کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی دوطرفہ دانش مندی اور تدبیر سے ختم ہوجائے گی۔ قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز روس کے سوخوئی چوبیس جنگی طیارے کو ترکی کی سرحد کے قریب ترکی کے لڑاکا طیاروں نے سرنگوں کردیا تھا جس سے انقرہ ماسکو تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔

ٹیگس