Nov ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ امور کے کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی
    ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ امور کے کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی

ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ امور کے کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ نطنز ایٹمی سنٹر میں اس وقت نوہزار سنٹری فیوج مشینیں کا م کررہی ہیں۔

علاء الدین بروجردی نے کہا کہ پی ایم ڈی کے معاملے کو ختم کئےجانے کے بعد ان مشینوں کی تعداد پانچ ہزار ساٹھ رہ جائے گی۔ علاء الدین بروجردی نے نطنز کی ایٹمی سائیٹ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر جناب روحانی کے نام رہبرانقلاب اسلامی کے خط میں آئے اصولوں کے پیش نظر ایران کے ایٹمی پروگرام کے ممکنہ فوجی پہلووں یعنی پی ایم ڈی کے خاتمے کا اعلان کرے تا کہ غیر فعال سنٹری فیوج مشینیں ہٹائی جاسکیں۔

پارلیمنٹ نیوز کے مطابق بروجردی نے کہا کہ فردو اور اراک ایٹمی سائٹوں پر کوئی کام نہیں ہوا ہے اورنطنز میں فعال سنٹری فیوج مشنیں نہیں ہٹائی گئی ہیں۔ پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیشن اور خارجہ پالیسی کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہرچھے مہینے کے بعد ایک مرتبہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے سلسلے میں پارلیمنٹ کو رپورٹ پیش کرے۔

ٹیگس