ایران کے خلاف بحرینی حکام کے بے بنیاد الزامات
-
ایران کے نائب وزیر خارجہ مرتضی سرمدی
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بحرینی حکام ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کے بجائے اپنے ملک کے اندرونی مسائل پر توجہ دیں۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ مرتضی سرمدی نے، اتوار کی سہ پہر کو دارالحکومت منامہ میں ایران کے ناظم الامور کو طلب کرنے کے بحرینی حکام کے اقدام کو غیر منطقی قرار دیا اور کہا کہ بحرینی حکام کے لئے بہتر یہی ہوگا کہ وہ اپنے ملک کے داخلی مسائل پر توجہ دیں-
واضح رہے کہ بحرین کی وزارت خارجہ نے منامہ میں ایران کے ناظم الامور کو طلب کرکے اپنے بے بنیاد دعووں کی تکرار کرتے ہوئے ایران پر بحرین کے داخلی امور میں مداخلت کا الزام عائد کیا ہے- بحرین بھی سعودی عرب سے ہم خیال ہوکر بحرین کے انقلابی عوام کے منطقی مطالبات کو نظر انداز کر رہا ہے اور ایران پر اپنے ملک کے داخلی مسائل میں مداخلت کا الزام لگا رہا ہے-