ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری نجف اشرف پہنچ گئے
Dec ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
-
ایرانی نائب صدر اسحاق جہانگیری نجف اشرف پہنچ گئے۔
ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری اربعین حسینی میں شرکت کے لئے نجف اشرف پہنچ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق نائب صدر اسحاق جہانگیری حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم میں شرکت اور عراق کی مذہبی اور سیاسی شخصیات سے ملاقات کے لئے عراق کے مقدس شہر نجف اشرف پہنچ گئے ہیں۔ اسحاق جہانگیری نے منگل کے روز نجف اشرف پہنچنے کے بعد حضرت علی علیہ السلام کے روضہ اقدس کی زیارت کی۔چہلم کی مناسبت سے زائرین نجف سے کربلا تک کا راستہ پیدل طے کریں گے اور اس پروگرام میں اسحاق جہانگیری بھی شرکت کریں گے۔ ایران کے نائب صدر نجف میں عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی سے بھی ملاقات کریں گے۔
مختلف میدانوں میں ایران اور عراق کے درمیان تعاون میں فروغ ایرانی نائب صدر اور عراقی حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت کے موضوعات میں شامل ہے۔