Dec ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
  • عیسائی نوجوان، رہبر ایران کا پیغام عام کریں: برطانوی پادری
    عیسائی نوجوان، رہبر ایران کا پیغام عام کریں: برطانوی پادری

برطانیہ کے عیسائی مفکر اور پادری نے رہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فعال عیسائی نوجوانوں کو رہبر ایران کا پیغام عام کرنا چاہئے

رپورٹ کے مطابق لندن میں مقیم عیسائی مفکر اور پادری فرینک جولین گلی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے خط کا مطالعہ کیا ہے اور میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ آپ نے اس تفرقے کی جانب اشارہ کیا ہے جس میں آج کا نوجوان بے راہ روی کی ثقافت کے باعث مبتلاء ہو گیا ہے-

اس عیسائی مذہبی پیشوا نے کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ بعض نوجوان انتہاپسند گروہوں میں شامل ہو رہے ہیں ، میری نظر میں ایک مذہبی رہنما کا جو اتنے اہم عہدے پر فائز ہے اس طرح کا خط لکھنا نہایت اہم ہے -

برطانوی مفکر فرانک گلی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بعض برطانوی چرچ بھی نہایت فعال ہیں اور وہ نوجوانوں کو اپنی جانب کھینچنے میں کامیاب رہے ہیں کہا کہ یہ وہی عیسائی طاقتیں ہیں جو آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے پیغام پر ایمان لا رہی ہیں اور ہم اس سلسلے میں مشترکہ محاذ تشکیل دے سکتے ہیں- انھوں نے کہا کہ کیتھولیک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پاپ فرانسیس جو مغربی ثقافت کے منفی پہلؤوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں، مغرب میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے اتحادی شمار ہوتے ہیں-

اس برطانوی مفکر اور پادری نے کہا کہ جیسا کہ آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے خط میں اشارہ کیا ہے بعض نوجوان انتہاپسند گروہوں کے جال میں پھنس گئے ہیں لہذا میری نظر میں انھوں نے اپنے خط کا مخاطب نوجوانوں کو قرار دے کر نہایت صحیح کام کیا ہے-

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تیرہ نومبر کو فرانس میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد گذشتہ اتوار کو امریکہ اور یورپ کے نوجوانوں کے نام ایک خط میں اس طرح کے دہشت گردانہ واقعات رونما ہونے کی بنیادی وجوہات پر روشنی ڈالی ہے -

ٹیگس