Dec ۰۹, ۲۰۱۵ ۰۷:۵۴ Asia/Tehran
  • محمد جواد ظریف اور صلاح الدین ربانی کی اسلام آباد میں ملاقات
    محمد جواد ظریف اور صلاح الدین ربانی کی اسلام آباد میں ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن و استحکام کے لئے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اسلام آباد میں افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے ملاقات میں کہا کہ ایران، افغانستان میں قیام امن و استحکام کے لئے اٹھائے جانے والے ہر قدم کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس سلسلے میں باہمی تعاون میں توسیع لانے کے لئے تیار ہے۔

محمد جواد ظریف جو اسلام آباد میں منعقدہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرنے پاکستان گئے ہیں اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ افغانستان کی قومی اتحاد کی حکومت کی حمایت کی ہے اور حمایت کرتا رہے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے ایران اور افغانستان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے انعقاد کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاسوں کے سہارے ہم باہمی دلچسپی کے مسائل کے حصول کی مشترکہ کوشش کرسکیں گے۔

اس ملاقات میں افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے محمد جواد ظریف کو افغانستان میں امن مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ایران کی جانب سے قومی اتحاد کی حکومت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے حکام کے مختلف سطوح پر ایک دوسرے کے ملکوں کے دوروں میں اضافہ کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔ صلاح الدین ربانی نے کہا کہ ایران اور افغانستان کے تعاون بالخصوص اقتصادی اور دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کے تعاون میں اضافہ ہونا چاہیے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف افغانستان کے بارے میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کرنے منگل کو اسلام آباد پہنچے تھے۔

ٹیگس