ایران عمان مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز
ایران اور عمان نے مشترکہ بحری مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔
ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشترکہ بحری مشقیں جمعرات تک جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ان فوجی مشقوں کا مقصد آبنائے ہرمز کے علاقے سے گزرنے والے بحری جہازوں اور آئل ٹینکروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
اس سے پہلے عمان کے اعلی سطحی فوجی وفد نے بحریہ کے سربراہ حبیب اللہ سیاری سے ملاقات کی جس میں باہمی دفاعی تعلقات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ عمان کے فوجی وفد کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان تعاون کی فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور عمان کی بحریہ کے ماہرین ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کا تبادلہ جبکہ دونوں ملکوں کے بحری بیڑے ایک دوسرے کی بندرگاہوں کا خیر سگالی دورہ بھی کریں گے۔