ایران کی میزائل طاقت علاقے کے امن و استحکام کے لیے ہے: وزیر دفاع
Dec ۲۲, ۲۰۱۵ ۰۷:۱۴ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ ایران کی میزائل طاقت علاقے کے امن و استحکام کے لیے ہے۔
اسنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل حسین دہقان نے صوبہ مازندران کے شہر ساری میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے کبھی بھی ایٹمی میزائل بنانے کی کوشش نہیں کی اور اب تک میزائلوں کے ڈیزائن، تیاری اور تجربے میں کوئی خلل اور وقفہ نہیں آیا ہے اور ان کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایرانی وزیر دفاع نے علاقے کے خاص حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ثقافتی اور اقتصادی جنگ اور ظالمانہ پابندیوں جیسے مختلف راستوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ جنگ کر رہا ہے۔