Jan ۰۳, ۲۰۱۶ ۰۷:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان، صادق حسین جابری انصاری
    ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان، صادق حسین جابری انصاری

ایران کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں سعودی سفارتی مقامات کو تحفظ حاصل ہے اور سفارت خانے کے سامنے عوامی اجتماع کی روک تھام کئے جانے پر تاکید کی گئی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان صادق حسین جابری انصاری نے ایران میں سعودی سفارت خانے اور دیگر سفارتی مراکز کی حفاظت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت خارجہ، ایرانی عوام کی نیک خواہشات و جذبات نیز احساسات کو درک کرتے ہوئے سعودی سفارتی مقامات کے سامنے کسی بھی قسم کے اجتماعات کی روک تھام کئے جانے کی خواہاں ہے۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب میں آل سعود حکومت کے ہاتھوں اس ملک کے مجاہد مذہبی رہنما شیخ باقر النمر کی شہادت کی شدید مذمت بھی کی۔ اس سے قبل سعودی عرب میں اس ملک کے نامور مجاہد عالم دین شیخ باقر النمر کو شہید کئے جانے کے خلاف احتجاج کے طور پر تہران میں سعودی سفارت خانے اور مشہد میں اس کے قونصل خانے کے سامنے عوامی اجتماعات کئے جانے کی رپورٹیں موصول ہوئی تھیں۔ قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں شیخ باقر النمر کو شہید کئے جانے کے آل سعود حکام کے اقدام کے بعد علاقائی و عالمی سطح پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ٹیگس