Jan ۰۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون میں توسیع پر ایران کی آمادگی

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون میں توسیع اور اس کی تقویت کے لئے تیار ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے جمعے کے دن پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات میں تہران اور اسلام آباد کے تاریخی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کی تقویت اور دو طرفہ تجارتی حجم میں اضافے پر ایران کی آمادگی کا اظہار کیا۔ مہدی ہنردوست نے دو طرفہ باہمی تعاون میں توسیع کے لئے ایران اور پاکستان کے سیاسی حکام کے ارادے کو اہم قرار دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی کہا کہ ان کی پارٹی دو ہمسایہ، مسلمان اور دوست ممالک ایران اور پاکستان کے باہمی تعاون میں تقویت کے سلسلے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے مواقف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات اور تشویشوں کے پیش نظر دو طرفہ تعلقات کی تقویت کی اہمیت پر تاکید کی۔

اس رپورٹ کے مطابق ایرانی سفیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ نے دونوں ممالک کے باہمی دلچپسی کے دو طرفہ امور خصوصا ایران پاکستان گیس پائپ لائن سمیت اقتصادی امور کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا۔

ٹیگس