Jan ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی
    اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ اگرمقابل فریق نے مشترکہ جامع ایکشن پلان میں کیے گئے اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو ایران اس پر ردعمل ظاہر کرے گا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ مقابل فریق کی وعدہ خلافی کی صورت میں ایران اپنا ردعمل ظاہر کرے گا، کہا کہ ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد بہت سے ممالک ایٹمی شعبے میں ایران کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کو انتخاب کا حق حاصل ہے۔

علی اکبر صالحی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو امید ہے کہ ایران کے جنوب میں دوسرے بوشہر ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر کا کام عشرہ فجر میں یا رواں سال کے آخر تک شروع ہو جائے گا اور دو تین سال کے بعد نئے بجلی گھر کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔

ٹیگس