Mar ۰۳, ۲۰۲۳ ۰۷:۵۸ Asia/Tehran
  • جامع ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لئے مغرب کے پاس سیاسی ارادے کا فقدان ہے: روس

ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے نمائندے نے جامع ایٹمی معاہدے کی بحالی کے لئے مغرب کو لازمی عزم سے عاری قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/دنیا: ویانا میں مقیم بین الاقوامی تنظیموں میں روس کے سفیر اور مستقل نمائندے میخائیل الیانوف نے تاس نیوز ایجنسی ТАСС کو انٹرویو دیتے ہوئے نے کہا ہے کہ تہران، ماسکو اور بیجنگ کے پاس جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے سیاسی ارادہ ہے لیکن مغرب میں اس ارادہ کا فقدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے تمام فریقین کے لیے ویانا واپس آنے اور مذاکرات کو ایک سازگار ماحول اور نتیجے تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے ایران اور عراق کے عراقی وزرائے خارجہ کے بیانات پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سنیئر مذاکرات کار کے الفاظ پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ویانا مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے مغربی فریقوں بشمول امریکہ اور یورپی ٹرائیکا (برطانیہ، جرمنی، فرانس) کی تیاری کو نہیں دیکھا ہے۔

ٹیگس