Jan ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۷:۱۲ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی کی شرطیں

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے پر رہبر انقلاب اسلامی کی گہری نظر رہی ہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے امریکہ کے این بی سی نیوز چینل سے گفتگو میں تاکید کے ساتھ کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی، امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے عمل پر مکمل نظر رکھے ہوئے تھے اور ایٹمی معاہدے سے متعلق چار شرطیں آپ نے ہی عائد کی تھیں۔

انھوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے ایک شرط یہ عائد کی تھی کہ امریکہ کے ساتھ صرف ایٹمی مسئلے پر مذاکرات کئے جائیں اور ایران کے مذاکرات کاروں نے امریکی فریق سے صرف ایٹمی مسئلے پر مذاکرات کئے ہیں اور ان مذاکرات میں کوئی اور مسئلہ شامل نہیں رہا ہے۔

علی اکبر صالحی نے ایران کے جوہری سائنسدانوں کے قتل پر امریکی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی اطلاعات موجود ہیں کہ جن سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ ایران کے جوہری سائنسدانوں کے قتل کی ذمہ دار غاصب صیہونی حکومت ہے تاہم ان کا قتل کئے جانے کی امریکہ نے حمایت کی تھی۔

ٹیگس