Feb ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۳ Asia/Tehran
  • العالم کا یوٹیوب ویب پیج بند کر دیا گیا۔
    العالم کا یوٹیوب ویب پیج بند کر دیا گیا۔

سعودی عرب نے العالم نیوز چینل کے خلاف اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے یوٹیوب کی ویب سائٹ سے العالم کا پیج بند کرا دیا۔

العالم نیوز چینل کی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے ریڈیو ٹیلی ویژن نے یوٹیوب کی سائٹ پر، جو آزادی بیان کی دعویدار بھی ہے، دباؤ بڑھا کر العالم کا ویب پیج بند کرا دیا۔ یوٹیوب ویب سائٹ کے عہدیدار نے ایک عجیب اور غیر منطقی اقدام عمل میں لاتے ہوئے، سعودی عرب کے ریڈیو ٹیلی ویژن کے بے بنیاد دعوے اور دباؤ کے نتیجے میں کوئی اطلاع دیے بغیر ہی العالم کا یوٹیوب ویب پیج بند کر دیا۔

العالم کی جانب سے خط و کتابت کئے جانے پر یوٹیوب کے اس عہدیدار نے اطلاع دی ہے کہ یہ اقدام، سعودی عرب کے ریڈیو ٹیلی ویژن کے ادارے کی شکایت پر عمل میں لایا گیا ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یوٹیوب پر سعودی عرب کے دباؤ اور ریاض حکومت کی جانب سے مالی مدد کے وعدوں کی بناء پر تمام قوانین اور سمجھوتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے العالم کا ویب پیج بند کرنے کا اقدام عمل میں لایا گیا ہے۔

سعودی دباؤ میں یوٹیوب کی جانب سے یہ اقدام ایسی حالت میں عمل میں لایا گیا ہے کہ خود یوٹیوب کی جانب سے العالم کے ویب پیج کو تکنیکی لحاظ سے اپنا شریک قرار دیا جاتا رہا ہے۔ العالم کی جانب سے اس سلسلے میں قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت اور اس سے وابستہ تنظیموں نیز داعش اور جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے، جو سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہو چکے ہیں، جھوٹی، بے بنیاد، خودساختہ اور منگھڑت خبریں شائع کی جا رہی ہیں۔

ٹیگس