Feb ۱۶, ۲۰۱۶ ۱۹:۱۶ Asia/Tehran
  • روسی صدر ولادی میر پوتن سے ایرانی وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان کی ملاقات

ایران کے وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دھقان نے ماسکو میں روس کے صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

ایران کے وزیر دفاع اور روس کے صدر نے اس ملاقات میں تہران اور ماسکو کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں اہم علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایران کے وزیر دفاع روسی صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد اپنے روسی ہم منصب جنرل سرگئی شوئے گوف کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان اپنے روسی ہم منصب کی دعوت پر پیر کی شام ماسکو پہنچے تھے۔

وزارت دفاع کے ذرائع نے بتایا ہے کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کی شکست اور دہشت گردوں کے حامیوں کی حالیہ کوششوں کا جائزہ روسی حکام کے ساتھ وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل حسین دہقان کے مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

دوسری طرف روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کو بہت جلد ایس تھری ہنڈریڈ میزائل ڈیفنس سسٹم فراہم کر دیا جائے گا۔ توقع کی جارہی ہے کہ ایس تھری ہنڈریڈ میزائل دفاعی سسٹم آہندہ ماہ ایران پہنچ جائے گا۔ روسی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے لئے ایس تھری ہنڈریڈ میزائل ڈیفنس سسٹم کی پیکنگ ہو چکی ہے اور یہ سسٹم ایران روانہ کئے جانے کے لئے آمادہ ہے۔

ٹیگس