Mar ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
  • ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اوغلو تہران پہنچ گئے

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اوغلو ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کو ساتھ لے کر تہران پہنچے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق تہران کے مہرآباد ہوائی اڈے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی محمود واعظی نے ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اوغلو کا استقبال کیا۔

ترکی کے وزیر اعظم احمد داود اوغلو کے وفد میں اس ملک کے اقتصاد، کسٹم و تجارت، توانائی، نقل و حمل اور مواصلات و ترقی کے وزراء، ماہرین، حکومتی عہدیدار اور اس ملک کے اہم ذرائع ابلاغ کے نمائندے بھی شامل ہیں۔

ترکی کے وزیر اعظم کے ساتھ آنے والے وفد کو مدنظر رکھ کر یہ کہا جاسکتا ہے کہ فریقین اقتصادی اور تجارتی امور کے علاوہ دونوں ملکوں کے تعلقات کی سطح بلند کرنے اور باہمی تجارت کا حجم تیس ارب ڈالر تک پہنچانے کے موضوع پر بھی تبادلۂ خیال کریں گے۔

وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد احمد داود اوغلو کا یہ پہلا دورۂ ایران ہے جبکہ حالیہ دو برسوں کے دوران بھی کسی بھی ترک وزیراعظم کا یہ پہلا دورۂ ایران ہے۔

ٹیگس