شام سعودی عرب کے لئے دلدل ثابت ہوگا: حسین امیر عبداللہیان
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شام کو سعودی عرب کے لئے ایک بہت بڑی دلدل قرار دیا ہے۔
حسین امیر عبداللہیان نے ڈپلومیٹ جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے شام میں سعودی عرب کی برّی فوج کی ممکنہ موجودگی کے بارے میں کہا کہ سعودی عرب زیادہ سے زیادہ یہ کر سکتا ہے کہ نام نہاد داعش مخالف اتحاد کے دائرۂ کار میں اپنے کچھ فوجی شام روانہ کردے لیکن شام اس ملک کے لئے ایک نئی دلدل بن جائے گا۔
حسین امیر عبداللہیان نے مزید کہا کہ شام کے بحران کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا ہے اور شام کا سیاسی نظام ایران کی ریڈ لائن ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران نے شام، اس ملک کے عوام نیز سیاسی راہ حل پر یقین رکھنے والے شامی حکومت کے مخالفین کی حمایت کی تاکہ دنیا والے اس بات کو سمجھ لیں کہ ایران اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ دہشت گرد اس کے ایک اتحادی کی حکومت کا خاتمہ کر سکیں۔