Mar ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • چاؤش اوغلو سے محمد جواد ظریف کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر‍ خارجہ محمد جواد ظریف نے ہفتے کو انقرہ میں ترکی کے وزیرخارجہ چاؤش اوغلو سے ملاقات کی -

وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ترکی ایران کا ہمسایہ اور دوست ملک ہے اور تہران، انقرہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو خاص اہمیت دیتا ہے –

وزیر خارجہ جواد ظریف نے دونوں ملکوں کی سیاسی قیادت کی جانب سے تجارتی لین دین کا حجم تیس ارب ڈالرمتعین کئے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے وزیراعظم کے حالیہ دورہ تہران میں دوطرفہ اور علاقائی مسائل پر مفید بات چیت ہوئی اور اس بات چیت کا سلسلہ ان کے دورہ ترکی میں بھی جاری رہے گا -

ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران اور ترکی دونوں ہی شام اور عراق کی ارضی سالمیت کے تحفظ کی حمایت کرتے ہیں -

ترکی کے وزیرخارجہ چاؤش اوغلو نے بھی ترک وزیراعظم احمد داؤد اوغلو کے حالیہ دورہ تہران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ بہت ہی کامیاب رہا -

ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے تعاون میں مزید فروغ آئے گا -

ترک وزیر خارجہ نے تیس ارب ڈالر تک تجارتی حجم بڑھانے کے لئے دونوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی توسیع پر زور دیا -

ترک وزیرخارجہ نے اس امیدکا اظہار کیا کہ ایران اور ترکی کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوگا -

ترک وزیر خارجہ نے سیاحت کے میدان میں بھی دونوں ملکوں کے تعلقات میں توسیع پر زور دیا -

انہوں نے دہشت گردی کو دونوں ملکوں کے لئے مشترکہ خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ تہران اور انقرہ کو اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنا تعاون اور زیادہ وسیع کرنا ہوگا

ٹیگس