Apr ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۲ Asia/Tehran
  • پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے ان اسمگلروں کی لاشیں اور ان کی گاڑی ضلع خاش کے ایک گاؤں کے قریب سے برآمد کر لی۔
    پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے ان اسمگلروں کی لاشیں اور ان کی گاڑی ضلع خاش کے ایک گاؤں کے قریب سے برآمد کر لی۔

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے کمانڈر نے پولیس کے جوانوں کی شہادت کے ذمہ دار شرپسندوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیستان و بلوچستان کی پولیس کے کمانڈر جنرل حسین رحیمی نے کہا ہے کہ بدھ کے روز چار مسلح اسمگلروں نے منشیات کی اسمگلنگ کے دوران ایک گاڑی کے ذریعے ضلع خاش کی پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا اور اس دوران ان کی پولیس کے جوانوں سے جھڑپ ہوئی۔

جنرل حسین رحیمی نے کہا کہ کچھ عرصہ تک یہ جھڑپ جاری رہنے اور پولیس کے تین جوانوں کی شہادت کے بعد اسمگلروں کی گاڑی کا ڈرائیور گاڑی کو شدید زخمی ہونے والے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ وہاں سے بھگا کر لے گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں نے اپنے ذرائع سے اطلاعات ملنے کے بعد بدھ کے روز ان اسمگلروں کی لاشیں کہ جو پولیس کے جوانوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے تھے اور ان کی گاڑی ضلع خاش کے ایک گاؤں کے قریب سے برآمد کر لی۔ پولیس کو گاڑی سے بہت سا اسلحہ بھی ملا ہے۔

ٹیگس