May ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان، حسین جابری انصاری
    ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان، حسین جابری انصاری

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غیر ملکی وفود کے ایران کے بڑھتے ہوئے دورے مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کا نتیجہ ہیں۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے شہر تبریز میں نامہ نگاروں سے گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان، ایران کی سفارت کاری کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ماحول میں تبدیلی کا باعث بنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا منصوبہ، خارجہ پالیسی میں وسیع ثقافتی، تہذیبی، علمی و اسلامی تحریک پر توجہ مرکوز رکھنا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی حجاج کے لئے اس سال فریضۂ حج کی ادائیگی میں سعودی عرب کی جانب سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کے بارے میں کہا کہ حج، ایک اسلامی فریضہ ہے اور ایران کی حکومت، خود کو اس بات کا پابند سمجھتی ہے کہ زائرین خانہ خدا کے لئے اس فریضے کی انجام دہی سے متعلق راہ ہموار کرے۔ حسین جابری انصاری نے حج کے سلسلے میں سعودی عرب کی پالیسی کو نادرست اور مسائل پیدا ہونے کا باعث قرار دیا اور کہا کہ ریاض کی حکومت کو چاہئے کہ حجاج کرام کی سلامتی کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک واضح دائرہ کار میں ارکان حج کی ادائیگی کے امکان کی ضمانت فراہم کرے۔

انھوں نے کہا کہ سعودی عرب، اس وقت کشیدگی پیدا کرنے اور اپنے اندرونی مسائل اور بحران کو خارجہ تعلقات میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایرانی اثاثوں کو ضبط کئے جانے کے بارے میں امریکی عدالت کے فیصلے کے تعلق سے کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ اس سلسلے میں سنجیدگی کے ساتھ کارروائی کر رہی ہے۔

ٹیگس