May ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۹ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی ٹیلیفونک گفتگو
    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی ٹیلیفونک گفتگو

ایران اور روس کے وزرائے خارجہ نے شام کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو میں فریقین نے شام کے مختلف مسائل منجملہ اس ملک میں فائر بندی پر عمل درآمد کے بارے میں گفتگو کی۔ دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اس نکتے پر تاکید کی کہ شام کی حمایت میں تشکیل پانے والے اجلاسوں میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ اور بیرونی ملکوں کی جانب سے ان گروہوں کی حمایت کا سلسلہ بند کئے جانے پر خصوصی توجہ دیے جانے کی ضرورت ہے۔

محمد جواد ظریف اور لاوروف نے سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس چوّن اور بائیس اڑسٹھ کی بنیاد پر بحران شام کے سیاسی حل سے متعلق مذاکرات میں تمام شامی فریقوں کی شرکت کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔ واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ شام کے امن مذاکرات کے حامی سترہ ملکوں کے گروپ کا اجلاس سترہ مئی کو ویانا میں تشکیل پا رہا ہے۔

ٹیگس