May ۲۳, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • مظاہرین نے دہشت گرد گروہ منافقین کو ایک ایسا گروہ قرار دیا جس نے ایرانی اور عراقی عوام کے خلاف جارحانہ اقدامات کئے ہیں-
    مظاہرین نے دہشت گرد گروہ منافقین کو ایک ایسا گروہ قرار دیا جس نے ایرانی اور عراقی عوام کے خلاف جارحانہ اقدامات کئے ہیں-

ایرانی عوام کی ایک تعداد نے عراق میں دہشت گرد گروہ منافقین کی رہائشگاہ " لیبرٹی کیمپ " کے سامنے مظاہرہ کرکے اس گروہ کے چنگل سے اپنے فرزندوں کی آزادی کا مطالبہ کیا-

العالم چینل کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو لیبرٹی کیمپ کے سامنے اجتماع کرنے والے ایرانیوں نے دہشت گرد گروہ منافقین کے خلاف نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ حکومت عراق کو چاہئے کہ کہ اس گروہ پر دباؤ ڈال کر ان کے فرزندوں کی رہائی کے لئے حالات فراہم کرے جو تیس برس سے منافقین کی گرفت میں ہیں-

مظاہرین نے دہشت گرد گروہ منافقین کو ایک ایسا گروہ قرار دیا جس نے ایرانی اور عراقی عوام کے خلاف جارحانہ اقدامات کئے ہیں- ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آن پہنچا ہے کہ دونوں ملکوں کے عوام کی امن و سلامتی کے لئے اس گروہ کا خاتمہ کیا جائے- دہشت گرد گروہ منافقین نے ایران میں بارہ ہزار سے زائد ایرانیوں کا قتل کیا ہے- جب یہ دہشت گرد گروہ عراق کے صوبے دیالہ کی اشرف چھاؤنی میں تھا اس وقت اس نے، ایران کے خلاف عراق کی بعثی حکومت کی مسلط کردہ جنگ میں بعثی عناصر کا ساتھ دیا اور ایران و عراق کے عوام کے خلاف بڑے پیمانے پر جارحتیں انجام دیں-

دہشت گرد گروہ منافقین کو مدتوں تک امریکہ اور یورپی یونین نے دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں قرار دے رکھا تھا لیکن بعد میں یہ گروہ امریکی مداخلت سے اس فہرست سے نکل گیا-  منافقین نے انیس سو اٹھاسی اور اناسی کے دوران انفال سے موسوم کارروائی میں ،شمالی عراق میں کردوں کی سرکوبی میں بنیادی کردار ادا کیا تھا-

ٹیگس